ETV Bharat / international

پارلیمنٹ کی معطلی غیر قانونی: برطانوی سپریم کورٹ - بورس جانس کا فیصلہ غلط قرار

برطانیہ کے سپریم کورٹ نے وزیراعظم بورس جانسن کے پارلیمان معطل کرنے کے فیصلے کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔

rime Minister Boris Johnson in Parliament
author img

By

Published : Sep 24, 2019, 5:12 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 8:24 PM IST

برطانوی سپریم کورٹ نے کہا کہ 31 اکتوبر کو بریگزٹ کی حتمی تاریخ کی حوالے سے پارلیمنٹ کو فرائض کی ادائیگی سے روکنا غیرقانونی ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانس نے رواں ماہ کے شروع میں پانچ ہفتے کے لیے پارلیمان کو معطل کر دیا تھا۔

اس پر بورس جانس نے کہا تھا کہ اس سے ملکہ الزبتھ کے خطاب کے ذریعے ان کی نئی حکمت عملیوں کو ملک کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

ہاؤس آف کامنز کے اسپیکر جان برکاؤ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا استقبال کیا اور کہا کہ بغیرکسی تاخیر کے پارلیمنٹ کی کارروائی شروع کی جانے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے وہ جلد پارٹی کے رہنماؤں سے بات چیت کریں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 8:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.