ETV Bharat / international

'واڈا کے فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گے'

author img

By

Published : Dec 10, 2019, 1:10 PM IST

پیرس: ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی جانب سے روس پر لگائی گئی پابندی کے سلسلے میں صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ واڈا کا فیصلہ اولمپک چارٹر کی خلاف ورزی ہے اور روس کے پاس اس کے خلاف عدالت جانے کی سبھی جواز موجود ہیں۔

روسی صدر ولادیمر پوتن کی فائل فوٹو
روسی صدر ولادیمر پوتن کی فائل فوٹو

دراصل واڈا نے پیر کے روز لیباریٹری کے ڈیٹا میں ہیر پھیر کرکے اعداد و شمار سونپنے کا الزام لگاتے ہوئے روس پر چار برسوں کی طویل مدت کے لئے اولمپک اور عالمی چمپئن شپ جیسے سبھی بڑے بین الاقوامی کھیلوں میں حصہ لینے اور ان کی میزبانی کرنے یا اس کی میزبانی کے عمل میں شامل ہونے پر پابندی لگانے کا فیصلہ سنایا ہے۔

روسی صدر پوتن نے پیر کو واڈا کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے سوال پر کہاکہ 'سب سے پہلے ہمیں واڈا کے فیصلے کا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے‘۔

انہوں نے کہاکہ ’پابندی عائد کرنے کی بنیاد کیا ہے اور میرے مطابق واڈا کو، روس اولمپک نیشنل کمیٹی کے خلاف کوئی شکایت نہیں ہے اور اگر نہیں ہے تو روس کو قومی پرچم کے نیچے مقابلہ کا انعقاد کرنے دینا چاہئے۔ یہ اولمپکس چارٹر ہے اور واڈا اپنے فیصلے سے اولمپک چارٹر کی خلاف ورزی کرتا ہے،ہمارے پاس عدالت جانے کے سبھی اختیارات موجود ہیں‘‘۔

انہوں نے کہاکہ ’کوئی بھی سزا ذاتی ہونی چاہئے، سزا اجتماعی نوعیت کی نہیں ہو سکتی اور یہ ایسے لوگوں پر بھی نافذ ہو رہی ہے جن کی کوئی غلطی نہیں ہے۔ سب اسے سمجھتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ واڈا کے ماہرین بھی اسے سمجھتے ہیں‘۔

روس کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی اگرچہ اس فیصلے کے 21 دن کے دوران کھیلوں کی سب سے بڑی عدالت میں اپیل کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ واڈا نے پیر کو روس پر ایک اینٹی ڈوپنگ لیب سے غلط اعداد و شمار دینے کاالزام لگاتے ہوئے اس پر چار سال کی پابندی لگا دی ہے، جس کی وجہ سے روس ٹوکیو اولمپک 2020 اور بیجنگ سرمائی اولمپک 2022 سمیت عالمی کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ نہیں لے پائے گا۔

واڈا نے اس کے تحت روس سے سبھی بڑے کھیل ٹورنامنٹوں کی میزبانی کا حق بھی واپس لے لیا ہے جس میں بنیادی طور پر اولمپکس اور عالمی چیمپئن شپ شامل ہیں۔

اس سے پہلے روس کی میزبانی میں سوچچ میں سرمائی اولمپکس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اس پر ڈوپنگ کے الزام لگے تھے۔

Intro:Body:

id

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.