ETV Bharat / international

وزیراعظم مودی نے جی 20 لیڈروں کے ساتھ ٹریوی فاؤنٹین کی سیر کی

جی 20 رہنما اتوار کی صبح روم کے ٹریوی فاؤنٹین کے سامنے جمع ہوکر سکے اچھالنے کی روایت میں حصہ لیا اور کرہ ارض کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کی تمنا کی۔ امریکی صدر جو بائیڈن اس تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔

pm modi and G20 leaders walk around Trevi Fountain in rome
وزیراعظم نریندر مودی جی 20 لیڈروں کے ساتھ ٹریوی فاؤنٹین کی سیر کی
author img

By

Published : Oct 31, 2021, 10:01 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی، اطالوی وزیر اعظم ماریو ڈریگھی، جرمن چانسلر انجیلا مرکل. فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور دیگر جی 20 لیڈروں کے ساتھ اتوار کو روم کے ٹریوی فاؤنٹین (آبشار) پہنچے اور وہاں ایک سکہ اچھال کر لوگوں اور کرہ ارض کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کی تمنا کی۔

وزیراعظم مودی نے جی 20 لیڈروں کے ساتھ ٹریوی فاؤنٹین کی سیر کی

امریکی صدر جو بائیڈن کے علاوہ تمام جی 20 کے قائدین شاندار چشمے کے سامنے قطار میں کھڑے ہوئے اور ایک ساتھ اپنے سکے کو فیروزی پانی میں پھینکا۔

فوارہ میں روزانہ ہزاروں سکے پھینکے جاتے ہیں اور پھر باقاعدگی سے ان کی صفائی کرتا ہے اور خیراتی کاموں میں استعمال کرتا ہے۔

ٹریوی فاؤنٹین، باروک فن تعمیر کا ایک شاہکار جس کو نکولا سالوی نے ڈیزائن کیا تھا اور یہ 1762 میں مکمل ہوا۔ یہ انیتا ایکبرگ اور مارسیلو مستروئینی کے ساتھ "لا ڈولس ویٹا" میں رومانوی منظر کے لیے مشہور ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں جی 20 لیڈر واٹر فال کے کنارے کھڑے نظر آرہے ہیں اور ہر لیڈر آبشار کے پانی میں ایک ایک سکہ اچھال رہا ہے اور تمام لوگوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کی دعا کر رہا ہے۔

باگچی نے ٹویٹ کیا ’’روم میں ایک اہم آبشار ٹریوی کے کنارے کھڑے جی 20 کے لیڈر۔ لوگوں اور کرہ ارض کی فلاح و بہبود کے لیے جی۔20 کے لیڈروں نے آبشار میں ایک سکہ اچھالا‘‘۔

دریں اثنا، جی۔ 20 کے رہنما خوش نظر آئے کیونکہ وہ آبشار کے پاس کھڑے رومن آرٹ کے بارے میں بات کر رہے تھے اور ان کی تعریف کر رہے تھے۔

عالمی رہنما 16ویں جی۔20 سربراہی اجلاس کے دوسرے دن روم آڈیٹوریم سینٹر میں ملاقات کریں گے۔ جی۔20 سربراہی اجلاس کے دو اجلاس آج ہوں گے۔ اس کے دوسرے سیشن میں موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا جائے گی۔ اس کے تیسرے اجلاس میں پائیدار ترقی کے معاملے پر بات کی جائے گی۔

یہ رہنما شام کو امریکی صدر جو بائیڈن کے زیر اہتمام سپلائی چین کولچیلا بنانے کے معاملے پر منعقد عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی جی20 سربراہی اجلاس کے علاوہ اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ مودی کی جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کا امکان ہے۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے پر گلاسگو (اسکاٹ لینڈ) میں منعقد ہونے والی سی او پی 26 میٹنگ کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.