ETV Bharat / international

مرکل نے ظاہر کی بائیڈن کے ساتھ قریبی رشتوں کی امید

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے جو بائیڈن سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

author img

By

Published : Nov 11, 2020, 11:56 AM IST

Biden
Biden

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن سے گفتگو کی اور مستقبل قریب میں جرمنی کے امریکہ کے ساتھ رشتے مزید گہرے ہونے کی امید ظاہرکی۔

جرمنی کی کابینہ کے ترجمان اسٹیفن سیئبرٹ نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ انجیلا مرکل نے جو بائیڈن سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ ’’وفاقی چانسلر انجیلا مرکل نے آج نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن سے ٹیلیفون پر بات کی۔ اس دوران انہوں نے جو بائیڈن کے ساتھ ساتھ نائب صدر کے عہدے کے لئے منتخب کملا ہیرس کو بھی مبارکباد پیش کی۔ بات چیت کے دوران انجیلا مرکل نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی امید ظاہر کی‘‘۔

انہوں نے بتایا کہ بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔

واضح ہو کہ امریکہ میں انتخابات کے بعد سے لگاتار مخلتف ممالک کے سربراہ جوبائیڈن اور کملا ہیرس کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.