ETV Bharat / international

کورونا وائرس سے دنیا بھرمیں 40 لاکھ سے زائد افراد متاثر - کورونا عالمی رہورٹ

کورونا وائرس کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس وبا سے اب تک دنیابھر میں تقریباً 40 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

IMAGE
IMAGE
author img

By

Published : May 9, 2020, 3:36 PM IST

Updated : May 9, 2020, 5:27 PM IST

دنیا بھر کے 187 ممالک اور علاقوں میں اب تک 40،13،896 افراد اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں اور 2،76،235 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

پوری دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ملک امریکہ یہاں 13 لاکھ سے زائد افراد اس وبأ کا شکار ہوئے ہیں۔

کورونا عالمی رہورٹ
کورونا عالمی رہورٹ

امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 13،21،785 سے افراد متاثر ہوئے ہیں اور 78،615 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

اب تک موصول اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے تین ممالک میں دو دو لاکھ اور چھ ممالک میں متاثرین کی تعداد ایک ایک لاکھ سے زائد ہو چکی ہے جبکہ ہندوستان سمیت پانچ ممالک میں یہ تعداد 50 ہزار سے زائد ہو چکی ہے ۔

یورپ میں شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 30201 افراد ہلاک ہو ئے ہیں اور اب تک 2،17،185 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں۔

سپین كووڈ -19 کے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔ یہاں اب تک 2،60،117 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 26،299 افراد اس وبا کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں ۔

اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82،887 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4633 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔

کورونا وائرس سے یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی کافی متاثر ہوا ہے۔ فرانس میں اب تک 1،76،079 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 26230 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 1،70،588 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 7510 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل بگڑتے جا رہے ہیں ۔ یہاں اب تک اس وبا سے 211364 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 31241 افراد اس وبا کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں ۔

ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد 135569 ہو گئی ہے اور اس سے اب تک 3689 افراد ہلا ک ہو گئے ہیں۔

کورونا وائرس سے شدید متاثر خلیجی ملک ایران میں 104691 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6541 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔ دیگر ممالک کی طرح روس میں بھی كووِڈ-19 کا قہر مسلسل تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

روس میں کورونا کے کیسز ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں ۔ وہاں اب تک 187859 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 1723 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

اس کے علاوہ ہمسایہ ملک پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے دو ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اب تک 27،474 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے اور اس وبا کے سبب 618 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

Last Updated : May 9, 2020, 5:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.