ETV Bharat / international

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 43 لاکھ کے قریب

کورونا وائرس (كووڈ -19) وبا کا قہر مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے اور پوری دنیا میں اب تک 42 لاکھ ستر ہزار سے زیادہ لوگوں میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوچکی ہے۔

image
image
author img

By

Published : May 12, 2020, 4:02 PM IST

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر کے 187 ممالک اور علاقوں میں اب تک 42،70،751 لوگ اس وبأ سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 2،87،540 لوگوں کی اس سے موت ہوچکی ہیں۔

امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 10،899 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس کے بعد کل متاثرین کی تعداد 13،85،834 ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی کل تعداد 81،795 ہوچکی ہے۔

یوروپ کے شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 30739 لوگوں کی اموات ہوئی ہیں اور اب تک 219814 لوگ اس متاثرہ ہوئے ہیں۔

اسپین كووڈ -19 کے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

یہاں اب تک 2،68،143 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 26744 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے۔

اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82919 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4633 اموات ہوئی ہے۔

فرانس میں اب تک 1،77،423 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 26643 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 1،72،576 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 7،661 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں اب تک اس وبا سے 223060 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 32065 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا انفیکشن کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے اور کورونا سے اب تک 1،39،771 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اس سے 3،841 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس سے شدید متاثر عرب ملک ایران میں 109286 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6685 لوگوں کی اس کی وجہ موت ہوئی ہے۔

دیگر ممالک کی مانند روس میں بھی كووڈ -19 کا غضب تیزی سے بڑھ رہا ہے اور وہاں متاثری کی تعداد دو لاکھ سے تجاز کر چکی ہے۔ روس میں اب تک 2،32،243 معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 2،116 لوگوں کی اس وبا کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1140 لوگوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہاں اب تک متاثرین کی کل تعداد 32،081 ہو گئی ہے جبکہ 706 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.