پولیس نے بیان میں کہا کہ ایک مشتبہ شخص نے پیر کی شام کو تقریباً پانچ بجے ایک ٹرک کو چرایا اور کچھ ہی دیر بعد اس نے کئی گاڑیوں میں ٹکر مار دی۔
مقامی میڈیا کے مطابق اس حادثہ میں ٹرک ڈرائیور سمیت 17 افراد زخمی ہوئے ہیں، جس میں ایک کی حالات نازک ہے۔
پولیس نے کہا کہ ٹرک ڈرائیور کو حادثے کے بعد گرفتار کر لیا گیا اور زخمی ہونے کی وجہ سے ایمبولینس میں اس کا علاج بھی کیا گیاہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے لوگوں کو ان جیسے واقعات کے سلسلہ میں مستعد اور چوکنا رہنے کا مشورہ دیا ہے۔