ETV Bharat / international

عمران خان کے خلاف دیگر پارٹیوں سے ہاتھ ملائیں گے: شہباز شریف

author img

By

Published : Nov 9, 2021, 7:27 AM IST

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے دسکہ ضمنی انتخاب میں قواعد کی خلاف ورزی کا انکشاف کیا ہے۔

Shahbaz Sharif
Shahbaz Sharif

مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے صدر شہباز شریف نے پاکستان کے دسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں قواعد کی خلاف ورزی کا انکشاف ہونے کے بعد وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے دسکہ ضمنی انتخاب میں قواعد کی خلاف ورزی کا انکشاف کیا ہے۔ روزنامہ اخبار ڈان نے شہباز شریف کے حوالے سے کہا کہ "عمران خان عوام سے اپنا نمائندہ منتخب کرنے کا حق چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں۔"

انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی دیگر سیاسی جماعتوں سے ہاتھ ملا کر عمران خان کی حکومت کے عزائم کو ناکام بنائے گی اور پاکستانی عوام کو غلام بنانے کے مقصد کو پورا ہونے سےبھی روکے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رواں سال فروری میں ضمنی انتخابات ہوئے تھے جس میں تشدد برپا ہوا تھا اور 20 سے زائد پریزائیڈنگ افسران لاپتہ ہوگئے تھے۔ معاملے کی مکمل تفتیش کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی ایشیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ضروری: عمران خان

ای سی پی کی رپورٹ کے مطابق 5 نومبر کو جاری ہونے والے دسکہ کے قومی اسمبلی حلقہ 75 سے انتخابی عملہ، پولس اور مقامی انتظامیہ غیر قانونی عناصر کے ماتحت ہو کر امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام رہے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ پاکستان کے دسکہ ضمنی انتخاب کے لیے تعینات پولیس افسران اپنے فرائض میں غفلت برت رہے تھے اور عملہ اور پولنگ مواد کو سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہے تھے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.