ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے دنیا کے ممالک کو متنبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی بہت ہی خطرناک ثابت ہوگی۔ کئی ممالک میں اقتصادی مشکلات ہیں لیکن تمام ممالک کو لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق بہت ہی احتیاط کرنی چاہبئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یوروپی ممالک میں عالمی وبا کے کیسز میں کچھ کمی آئی ہے جو کہ خوش آئند ہے، تاہم افریقہ سمیت دوسرے ممالک میں کورونا کیسز بہت تیزی سے بڑ ھ رہے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈورس نے مزید کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق حکمت عملی بنانے کے لیے کچھ ملکوں کے ساتھ کام کر رہا تھا اورآپ جانتے ہیں کہ کئی ممالک شہریوں کے گھروں پر رہنے کی پابندی ہٹانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
واضح رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 16 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔