ETV Bharat / international

طالبان نے امن معاہدے کی پیش کش کے منصوبے کی تردید کی - طالبان نے امن

افغانستان میں سرگرم طالبان تنظیم نے ان میڈیا رپورٹوں کی تردید کی ہے کہ تنظیم اگست میں افغان حکومت کو تحریری طور پر امن تجویز پیش کرنے کا ارادہ کر رہی ہے۔

طالبان نے امن معاہدے کی پیش کش کے منصوبے کی تردید کی

author img

By

Published : Jul 6, 2021, 10:15 PM IST

طالبان پولیٹیکل آفس کے ترجمان نعیم وردک نے اسپوٹنک کو بتایا کہ میڈیا کی اطلاعات کے مطابق طالبان نے امن کے لئے کوئی منصوبہ یا پروگرام تیار کیا ہے اور وہ اگلے ماہ اسے کابل انتظامیہ کے حوالے کردیں گے ، یہ بے بنیاد ہیں۔ ان رپورٹوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

بعض بین الاقوامی میڈیا ایجنسیوں نے پیر کو طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ یہ گروپ اگلے ماہ مذاکرات کے دوران افغان حکومت کے حوالے کرنے کے لئے ایک مسودہ امن تیار کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی افواج کا خاموشی کے ساتھ بگرام ہوائی اڈہ سے انخلاء

گذشتہ فروری میں طالبان نے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بدلے میں امریکہ کے ساتھ معاہدے کے تحت تشدد کو کم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم ، جب امریکی اور نیٹو افواج نے افغانستان سے واپسی شروع کی تو طالبان نے اپنی کارروائی اور تیز کردی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.