وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ روس کی راجدھانی ماسکو کا دورہ روس۔ہندوستان کے ساتھ دفاعی اور اسٹریٹیجک شراکت داری کو مستحکم کرنے کے طریقوں پر بات چیت کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
مسٹر راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو دیر رات اس کی تصدیق کی کہ وہ دوسری عالمی جنگ میں روس کی فتح کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد پریڈ میں شرکت کریں گے۔
وزارت دفاع کے ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ مسٹر سنگھ اس دورے کے دوران روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو سے ہندوستانی سرحد پر چین کے ساتھ تناؤ کےسلسلے میں بھی بات چیت کریں گے۔