ETV Bharat / international

میانمار میں سیاسی بحران روہنگیا مہاجرین کی وطن واپسی کی راہ میں بڑی رکاوٹ

عبدالمومن نے کہا کہ متعدد بااثر ممالک نے میانمار میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے لیکن اسی کے ساتھ اس ملک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو بڑھایا بھی ہے۔

Rohingya refugees
Rohingya refugees
author img

By

Published : Jun 21, 2021, 9:16 PM IST

بنگلہ دیشی وزیر خارجہ عبدالمومن نے میانمار میں بگڑنے والی سیاسی صورتحال سے مہاجرین کی وطن واپسی میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے روہنگیا بحران کے حل میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔ یہ اطلاع بنگلہ دیشی نیوز ایجنسی بی ایس ایس نے دی ہے۔

عبدالمومن نے کہا کہ 'متعدد بااثر ممالک نے میانمار میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے لیکن اسی کے ساتھ اس ملک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو بڑھایا بھی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: میانمار: مقامی باشندوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری

انہوں نے بتایا کہ میانمار میں ابتر ہونے والی سیاسی صورتحال نے روہنگیا کے مہاجرین کی وطن واپسی کے عمل میں خلل ڈالا ہے، لہذا ہم اقوام متحدہ سے اس مسئلے کے حل میں تعاون کے متمنی ہیں۔

بنگلہ دیشی وزیر نے گوٹیرس سے کورونا ویکسین تک ہر کس کی رسائی کو ممکن بنانے کی بھی درخواست کی۔

عبدالمومن نے گوٹیرس کے دوسرے دور کے لیے بھی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل منتخب ہونے کی مبارکباد پیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.