ETV Bharat / international

کراچی عمارت منہدم معاملہ: ایک درجن سے زائد ہلاکتیں

ایدھی فاؤنڈیشن کے ایک امدادی کارکن احمد ایدھی نے بتایا کہ یہاں ہلاکتوں کی تعداد 13 سے بڑھ کر 14 ہو گئی ہے۔

author img

By

Published : Jun 9, 2020, 9:46 PM IST

sdf
dsf

پاکستانی پولیس نے بتایا کہ اتوار کے روز کراچی میں ایک عمارت گرنے سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

ویڈیو

سینئر پولیس آفیسر الطاف حسین نے بتایا کہ عمارت منہدم ہونے کے بعد ابتدائی طور پر صرف ایک لاش برآمد ہوئی تھی، تاہم امدادی کارکنان احتیاط کے ساتھ ملبے کو ہٹا رہے ہیں اور اب تک ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی، جبکہ مزید کچھ لوگ ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

ایدھی فاونڈیشن کے ایک امدادی کارکن احمد ایدھی نے بتایا کہ اب تک یہاں ہلاکتوں کی تعداد 13 سے بڑھ کر 14 ہو گئی ہے۔

الطاف حسین نے بتایا کہ عمارت کے بیشتر اپارٹمنٹ خالی تھے کیونکہ دیواروں پر شگاف پڑنے کے سبب حال ہی میں عمارت کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

ہلاک ہونے والوں میں سات مرد، پانچ خواتین اور ایک لڑکی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حادثے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہوئے ہیں اور قیاس لگایا جا رہا ہے کہ اب بھی کچھ لوگ ملبے کے نیچے مزید پھنسے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.