برکس ممالک کا گیارہواں اجلاس جنوبی امریکی ریاست برازیل کے دارالحکومت برازیلیا میں 13 اور 14 نومبر کو منعقد ہو رہا ہے۔
'اکنامک گروتھ فار این انوویٹیو فیوچر' یعنی جدید مستقبل میں معاشی ترقی، موجودہ اجلاس کا 'موضوع' یعنی تھیم رکھا گیا ہے۔ اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھارت کی نمائندگی کے لیے برازیل روانہ ہو گئے ہیں۔
غور طلب ہے کہ برکس ممالک کا ہر برس سالانہ اجلاس ہوتا ہے۔ سیاسی اور سماجی اقتصادی ہم آہنگی کے شعبوں پر تبادلہ خیال ہوتا ہے، جس میں رکن ممالک کاروباری مواقع ، معاشی تکمیل اور تعاون کے شعبوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔
سائنس، ٹیکنالوجی اور تجدید کاری پر باہمی تعاون کو مضبوط بنانا، ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینا، اور بین الاقوامی جرائم، خاص کر منظم جرائم، منی لانڈرنگ اور منشیات فروشی کے خلاف جنگ کو یقینی بنانا برکس کے نئے مقاصد میں شامل ہے۔
حال ہی میں تھائی لیند میں منعقد ہونے والے آسیان سمٹ کے دوران 'آر سی ای پی' کا حصہ بننے سے بھارتی وزیر اعظم نے انکار کر دیا تھا، تو ایسے میں دیکھنے والی بات ہو گی کہ برکس سمٹ میں بھارت کا کتنا اہم کردار ہوتا ہے۔