ETV Bharat / international

پاکستان: سنگ مرمر کی کان میں چٹان کھسکنے سے 19 ہلاک

پاکستان کے شمال مغربی خیبر پختونخواہ صوبہ کے ضلع مہمند میں سنگ مرمر کی کان میں چٹان کھسکنے سے اس کے ملبے میں دب کر 19 افراد کی موت کی اطلاع ہے جبکہ تقریباً 20 افراد کے اس ملبے میں دبے ہونے کی خبر ہے۔

author img

By

Published : Sep 8, 2020, 10:03 PM IST

landsliding
landsliding

چٹان کھسکنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب زیارت پہاڑ میں واقع چھ کانیں اچانک دھنس گئیں۔ اس واقعہ میں ابتدا میں صرف 12 افراد کی موت کی خبر تھی لیکن اموات کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

راحت رسانی افسران نے کل رات اپنا کام روک دیا تھا جسے آج دوبارہ شروع کیا گیا۔ بچاؤ اہلکاروں نے اب تک مزید سات لاشیں برآمد کی ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 19 ہوگئی ہے۔

ضلع پولس افسر محمد طارق حبیب نے بتایا ہے کہ ملبے میں ابھی تک 15 سے 20 لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

جائے واقعہ پر مزید بچاؤ اہلکاروں کو آلات، بھاری مشینوں اور ایمبولنس کے ساتھ بھیجا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.