ETV Bharat / international

بنگلہ دیش میں عید کی نماز، سماجی فاصلہ ندارد - بنگلہ دیش میں عید

بنگلہ دیش میں انفیکشن اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر جمع ہو کر نماز پڑھنے سے احتیاط کرنے کی اپیل کی تھی۔

sfd
sfd
author img

By

Published : May 25, 2020, 7:19 PM IST

بنگلہ دیش کے مسلمانوں نے پیر کو عیدالفطر کا تہوار منایا اور شکرانے کی نماز کے لیے لوگوں کا ہجوم امڈ پڑا۔

دارالحکومت ڈھاکہ کی مرکزی بیت المکرم مسجد میں ہزاروں افراد مرحلہ وار نماز میں شریک ہوئے کیونکہ حکام نے انہیں گروپز میں داخل ہو کر نماز ادا کرنے کی اجازت دی تھی۔

ویڈیو

بہت سے لوگ مسجد میں داخل ہونے کے لئے ایک گھنٹے سے زائد قطار میں کھڑے نظر آئے۔

بنگلہ دیش میں انفیکشن اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ انتظامیہ نے بڑے پیمانے جمع ہو کر نماز پڑھنے سے احتیاط کرنے کی اپیل کی تھی۔

تقریبا 16 کروڑ مسلمانوں کا ملک بنگلہ دیش نے بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے، لیکن لوگوں کو فاصلے کے ساتھ نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

پیر کے روز ملک بھر میں تین لاکھ سے زائد مساجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی جبکہ متعدد افراد نے اپنے گھروں میں ہی نماز ادا کی۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں کورونا کی وجہ سے 480 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہاں مجموعی طور پر کورونا متاثرین کی تعداد 33،610 ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.