ETV Bharat / international

میانمار میں انٹرنیٹ خدمات بحال ہو رہی ہیں: رپورٹ - مظاہرین کو 20 برس قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا

ایک رپورٹ کے مطابق، میانمار میں مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے سے انٹرنیٹ خدمات بحال کی جارہی ہیں لیکن سوشل میڈیا اب بھی بہت سے صارفین کے لیے ممنوع ہے۔

internet restored in protest hit myanmar after shutdown
میانمار میں انٹرنیٹ خدمات بحال ہو رہی ہیں
author img

By

Published : Feb 15, 2021, 7:39 PM IST

میانمار میں فوجی تختہ پلٹ کے خلاف جاری احتجاج کے درمیان بند کی گئیں انٹرنیٹ خدمات اب بحال کی جا رہی ہیں۔ واچ ڈاگ تنظیم نیٹ بلاکس نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

نیٹ بلاکس نے کہا ہے کہ 'میانمار میں مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے سے انٹرنیٹ کنیکٹوٹی بحال کی جارہی ہے لیکن سوشل میڈیا ابھی بھی بہت سے صارفین کے لیے ممنوع ہے۔'

قابل ذکر ہے کہ یکم فروری کو میانمار فوج نے تختہ پلٹ کر کے ملک کی اہم لیڈر آنگ سان سوچی اور دیگر سینیئر افسران کو گرفتار کر لیا تھا۔ اس کے بعد سے میانمار میں فوجی تختہ پلٹ کے خلاف ملک گیر مظاہرہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میانمار: مظاہرہ کرنے پر 20 برس کی سزا ہوسکتی ہے

آنگ سان سوچی کے خلاف دائر کی گئی چارج شیٹ میں انتخابات میں دھاندلی کے علاوہ درآمد اور برآمد کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے اور غیر قانونی طریقے سے مواصلاتی آلہ رکھنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سوچی پر کورونا کی وبا کے دوران ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یکم فروری کو فوج کے تختہ پلٹ کی قیادت کرنے والے فوج کے جنرل من آنگ ہوئنگ نے ملک میں ایک برس کی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ اس دوران سرکاری کام کاج دیکھنے کے لیے گیارہ ارکان پر مشتمل ایک فوجی حکومت تشکیل دی گئی ہے۔

فوج نے تختہ پلٹ کو یہ کہتے ہوئے جائز ٹھہرانے کی کوشش کی ہے کہ گذشتہ برس ہوئے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی۔ ان انتخابات میں آنگ سان سوچی کی پارٹی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی نے بھاری اکثریت کے ساتھ جیت حاصل کی تھی۔

وہیں، آج جاری ایک بیان میں فوج نے کہا ہے کہ میانمار میں نئے قانون کے تحت مظاہرین کو 20 برس قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ میانمار میں فوجی تختہ پلٹ کی مخالفت میں مسلسل مظاہرے جاری ہیں۔

مظاہرین آنگ سان سوچی، صدر ون مائنٹ کے ساتھ ساتھ فاتح پارٹی این ایل ڈی کے تمام رہنماؤں کو جلد از جلد رہا کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.