ETV Bharat / international

افریقی ممالک کی ترقی میں بھارت تعاون کرے گا - African Countries

بھارت نے افریقی ممالک کے ساتھ اقتصادی، تجارتی او ر سرمایہ کاری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے جزیرہ نما میں بنیادی ڈھانچہ کی تیاری میں تعاون کرنے، فنڈ دستیاب کرانے اور ویزہ پالیسی آسان کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : May 7, 2019, 11:59 PM IST

کامرس و صنعت کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ تین مئی سے لیکر چھ مئی تک 11 افریقی ممالک کے ساتھ ایک ڈیجیٹل ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں 400سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔
کانفرنس میں تنزانیہ، یوگانڈا، کینیا، زامبیا، نائجریا، موزمبق، گھانا، جنوبی افریقہ اور میڈگاسکر کے کاروباریوں اور ہندستانی نژاد کے لوگوں نے حصہ لیا۔ بھارت کی طرف کامرس و صنعت کی وزارت اور وزارت خارجہ کے حکام کے موجود رہے۔
کانفرنس کے دوران ہندستان نے افریقی ممالک کے ساتھ کثیر سطحی حکمت عملی پر زور دیا جس سے دونوں ممالک کے مابین تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات بڑھا سکیں۔
اس کے لئے افریقی ممالک میں بھارتی نژاد افریقی لوگوں نے علاقہ میں ہندستانی بینکوں اور مالیاتی اداروں کی شاخیں کھولنے، دونوں فریق کی طرف سے ویزا التزامات کو آسان کرنے، سیدھی پرواز شروع کرنے، دونوں ممالک کے مابین آپسی کاروبار روپے میں کرنے، تجارتی تنازعات کے حل کے لئے نظام قائم کرنا اور کاروباریوں کے مابین رابطہ قائم رکھنے کا مشورہ دیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.