ETV Bharat / international

جنوبی کوریا سے چھ لاکھ ٹیسٹنگ کٹس خریدے گئے: ریڈی - دہلی کے کورونا واریرس

مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ کشن ریڈی نے کہا کہ تیزی سے جانچ کے لئے مرکزی حکومت نے جنوبی کوریا سے چھ لاکھ ٹیسٹنگ کٹس خریدے ہیں، جن میں سے ہم نے دہلی کو 50000 ٹیسٹنگ کٹس دستیاب کرا چکے ہیں اور روزانہ 15000 ٹیسٹ کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

چھ لاکھ ٹیسٹنگ کٹس
چھ لاکھ ٹیسٹنگ کٹس
author img

By

Published : Jun 20, 2020, 10:58 PM IST

مسٹر ریڈی، بھارتیہ جنتا پارٹی دہلی کے ریاستی صدر، آدیش گپتا اور سابق صدر اور شمال مشرقی دہلی کے ممبر پارلیمنٹ منوج تیواری نے دہلی حکومت کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر شمال مشرقی دہلی میں اشوک نگر اور سندر نگری میں اینٹی جن ڈیٹیکشن ٹیسٹنگ سنٹر کا معائنہ کیا اور جانچ میں مصروف پیرا میڈیکل اسٹاف کے حوصلے بلند کیے۔

مسٹر ریڈی نے اس معائنہ کے بعد کہا کہ دہلی کے کورونا واریرس کے لئے سات لاکھ 32 ہزار 439 این -95 ماسک، چار لاکھ 41 ہزار 390 پی پی ای کٹس، دو لاکھ 50 ہزار ہائیڈروکسی کلوروکین گولیاں مہیا کرنے کے علاوہ۔ 18 سرکاری اور 25 نجی ٹیسٹنگ لیبز کی منظوری دی گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود سے بطور کورونا امداد کے طور پر 277 کروڑ رو مدد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وبا کے خلاف مل کر لڑنا ہے، اس میں سیاست نہیں ہونی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.