ووٹنگ رحجانات کے مطابق سری لنکا کے سابق وزیر دفاع اور سری لنکا پیپلز فرنٹ کے امیدوار گوتبایا راج پکسے سب سے آگے ہیں۔ جبکہ سجت پریم داسا موجودہ برسراقتدار یونائٹیڈ نیشنل پارٹی کے کابینی وزیر ہیں۔
سری لنکا الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق حزب اختلاف کے امیدوار گوتبایا راج پکسے 52.87 فیصد ووٹوں کے ساتھ آگے چل رہی ہیں، جبکہ وزیر داخلہ سجت پریم داسا نے گنتی ہوئے آدھے ووٹوں میں سے 39.67 فیصد ووٹ حاصل کرچکے ہیں۔
لیفٹسٹ انورا کمارا ڈسسانائیک 4.69 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے انتخابات میں کل 35 امیدوارمیدان میں ہیں۔
کمیشن کے چیئرمین مہندا دیشاپریہ نے کہا کہ ہفتے کے انتخابات میں تقیباً ڈیڑھ کروڑ لوگوں نے اپنی رائی دہی کا استعمال کیا ۔
گوتبایا راج پکسے علاقے کے اکثریتی سنہالی علاقوں میں برتری حاصل کررہے تھے جبکہ سجت پریم داسا نے اقلیت تامل برادری کے درمیان شمالی اور مشرقی علاقوں میں سبقت بنائے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ لبرل یونائٹیڈ نیشنل پارٹی (یو این پی) سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ پریم داسا سابق صدر راناسنگھے پریم داس کے فرزند ہیں۔
الیکشن کمیشن کے چیئر مین مہندا دیشاپریہ نے ذرائع کو بتایا کہ 'ہمیں یہ کہتے ہوئے بہت خوشی ہوئی کہ انتخبات کے دوران کسی بھی طرح کے سنگین واقعات نہیں ہوئے '۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق انتحابات کے حتمی نتائج کا اعلان اتوار یعبی 17 نومبر 2019 کو کیے جائیں گے۔
- انتخابات کے دوران رائے شماری کا تناسب
پولوناروا میں صبح 10 بجے تک - 48٪ فیصد رائے شماری
گامپاہا میں صبح 10 بجے تک 40 فیصد رائے شماری
کلینوچچی میں صبح 10 بجے تک 30 فیصد رائے شماری
ووونیا میں صبح 10 بجے تک 35 فیصد رائے شماری
جعفنا میں صبح 10 بجے تک 24 فیصد رائے شماری
منار میں صبح 10 بجے تک 30 فیصد رائے شماری
پٹلم میں صبح 10 بجے تک 40 فیصد رائے شماری
منیراگالا میں صبح 10 بجے تک 45 فیصد رائے شماری
کیگللے میں صبح 10 بجے تک 37 فیصد رائے شماری
کینڈی میں صبح 10 بجے تک 30 فیصد رائے شماری