ETV Bharat / international

عالمی سطح پر کورونا کی تفصیلات - corona update

بھارت میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہ سب سے زائد متاثر ممالک کی فہرست میں 12 ویں مقام کے ساتھ ہی عالمی وبا کے مرکز چین کے قریب پہنچ گیا ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : May 15, 2020, 11:20 AM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر مسلسل عروج پر ہے اور اب تک تین لاکھ سے زائد افراد اس کا شکار ہو چکے ہیں اور کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 44 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سي ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1،12،118 کیسز بڑھے ہیں اور متاثرین کی مجموعی تعداد 44،27،704 ہوگئی جبکہ 3،01،711 لاکھ افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

بھارت میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہ سب سے زائد متاثر ممالک کی فہرست میں 12 ویں مقام کے ساتھ ہی عالمی وبا کے مرکز چین کے قریب پہنچ گیا ہے۔

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس وبا سے اب تک 81،970 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2649 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 27،920 مریض مکمل طور صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

سی ایس ایس ای کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے ز ائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں 14 لاکھ سے ز ائد کیسز سامنے آئے ہیں ۔ دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں 14،17،350 افراد متاثر ہیں اور 85،884 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

روس میں بھی كووڈ -19 کاقہر مسلسل تیزی سے بڑھ رہا ہے اور یہ كووڈ -19 سے سب سے ز ائد متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد ددسرے مقام پر ہے۔ ملک میں متاثرین کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہاں اب تک 2،52،245 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 2305 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

یورپ میں شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 31368 افراد ہلاک ہوئے اور 2،23،096 افراد اس متاثرہ ہوئے ہیں ۔ سپین میں كورونا سے 229540 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27321 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82،933 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4633 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس وائرس کے تعلق سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہلاک ہونے والے 80 فیصد افراد 60 سال سے زائد عمر کے تھے۔

یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی صورت حال بدتر ہے۔ فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے، لیکن ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ یہاں اب تک 1،78،184 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 27425 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 172239 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 7723 ہلاک ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں ۔ یہاں اب تک اس وبا سے 233151 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 33614 افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے اب تک 144749 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس سے 4007 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے شدید متاثر عرب ممالک ایران میں 114533 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6854 افراد جاں بحق ہو ئے ہیں۔

کورونا وائرس سے برازیل میں 13933، بیلجیم میں 8903، ہالینڈ میں 5590، کینیڈا میں 5337، میکسیکو میں 4477، سویڈن میں 3529، سوئٹزرلینڈ میں 1870، آئر لینڈ میں 1497 اور پرتگال میں 1184 افرا د ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمسایہ ملک پاکستان میں کی متاثرین کی تعداد 35788 ہو گئی ہے جبکہ 770 ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.