خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق خامنہ ای نے کہا کہ 'کچھ لوگ اس فیصلہ سے بلا شبہ پریشان ہیں لیکن تخریب کاری اور بدمعاشی ہمارے لوگوں نے نہیں کی'۔
ان کا کہنا تھا کہ انقلاب اور ایران دشمنوں نے ہمیشہ توڑ پھوڑ اور سلامتی کی خلاف ورزی کی حمایت کی ہے اور اب بھی ایسا ہی کررہے ہیں۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ 'بدقسمتی سے کچھ مسائل پیش آئے جس کی وجہ سے متعدد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کچھ مراکز تباہ ہوگئے'۔
اس ضمن میں مقامی عہدیداروں نے بتایا کہ جنوب مشرقی شہر سرجان میں ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ سوشل میڈیا رپورٹس میں متعدد دیگر ہلاکتوں کا حوالہ موجود ہے۔
سیر جان کے قائم مقام گورنر محمد محمود عابدی کا کہنا تھا کہ 'بدقسمتی سے ایک شہری مارا گیا ہے لیکن تاحال ہلاکت کیسے ہوئی اس حوالہ سے واضح رپورٹ نہیں آئی'۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران متعدد شہروں میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ مظاہرین کی ہنگامہ آرائی اور جھڑپ ہوئی تھی۔