ETV Bharat / international

برازیل: 'آر سیپ' چھوڑے کے بعد برکس سمٹ بھارت کے لیے اہم

سائنس، ٹیکنالوجی اور تجدید کاری پر باہمی تعاون کو مضبوط بنانا، ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینا، اور بین الاقوامی جرائم، خاص کر منظم جرائم، منی لانڈرنگ اور منشیات فروشی کے خلاف جنگ کو یقینی بنانا برکس کے نئے مقاصد میں شامل ہے۔

author img

By

Published : Nov 13, 2019, 7:25 PM IST

برازیل: 'آر سیپ' چھوڑے کے بعد برکس سمٹ بھارت کے لیے اہم

برکس ممالک کا گیارہواں اجلاس جنوبی امریکی ریاست برازیل کے دارالحکومت برازیلیا میں 13 اور 14 نومبر کو منعقد ہو رہا ہے۔

'اکنامک گروتھ فار این انوویٹیو فیوچر' یعنی جدید مستقبل میں معاشی ترقی، موجودہ اجلاس کا 'موضوع' یعنی تھیم رکھا گیا ہے۔ اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کی نمائندگی کر کے لیے برازیل پہنچ چکے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی برکس بزنس کاونسل کو خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ معاشی تعلقات کو بہتر بنانے میں برکس ممالک کے مابین اچھی ہم آہنگی ہے۔

وزیر اعظم نے برکس بزنس کاونسل کے علاوہ 'نیو ڈیولیپمینٹ بینک' کے ساتھ بھی گفتگو کریں گے۔

اجلاس کے پہلے روز برازیل کے وزیر اعظم کی جانب سے برکس ممالک کے رہنماوں کے احترام میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا جائے گا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور برازیل کے وزیر اعظم بولسینارو کے درمیان میٹنگ بھی ہو گی۔ ساتھ ہی بھارتی وزیر اعظم روس کے صدر ولادیمیر پتن اور چینی صدر شی جن پن سے دو طرفہ بات چیت کریں گے۔

سائنس، ٹیکنالوجی اور تجدید کاری پر باہمی تعاون کو مضبوط بنانا، ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینا، اور بین الاقوامی جرائم، خاص کر منظم جرائم، منی لانڈرنگ اور منشیات فروشی کے خلاف جنگ کو یقینی بنانا برکس کے نئے مقاصد میں شامل ہے۔

حال ہی میں روس کے ساتھ بھارت کا دفاعی معاہدہ اور روس میں برکس کے بارہویں اجلاس کے پیش نظر اس سمٹ کو بے حد اہم قرار دیا جا سکتا ہے۔

در اصل حال ہی میں تھائی لیند میں منعقد ہونے والے آسیان سمٹ کے دوران 'آر سی ای پی' کا حصہ بننے سے بھارتی وزیر اعظم نے انکار کر دیا تھا، تو ایسے میں دیکھنے والی بات ہو گی کہ برکس سمٹ میں بھارت کا کتنا اہم کردار ہوتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.