ETV Bharat / international

کرغیزستان میں کورونا کے تقریبا 1900 معاملے - cases of coronavirus

عالمی وبا کورونا وائرس نے کرغیزستان میں اب تک 1899افراد کو اپنی چپیٹ میں لے لیا ہے۔

کرغیزستان میں کورونا
کرغیزستان میں کورونا
author img

By

Published : Jun 4, 2020, 6:53 PM IST

کرغیزستان میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 28 نئے مریضوں کی تصدیق کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد 1899 پہنچ گئی۔

کرغیزستان کے نائب وزیر صحت نور اوزین بائیف نے کہا کہ زیادہ تر نئے مریض پہلے ہی سے طبی نگرانی میں ہیں۔ ان میں سے سات مریضوں کے ذرائع کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا ہے۔ نئے مريضوں میں سات طبی عملہ شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ طبی عملے کی تعداد بڑھ کر 372 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 270 طبی کارکنوں کو انفیکشن ہوا ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 27 مزید مریضوں کی شفایابی کے بعد صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد 1292 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک کے اسپتالوں میں 587 مریض زیر علاج ہیں۔ ان میں سے تین کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔

ملک میں متاثرہ مریضوں کے ساتھ رابطے میں آنے والے 1953 افراد کی نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ 7905 افراد کو گھروں میں علیحدہ رکھا گیا ہے جس کی نگرانی ڈاکٹروں کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔

کرغیزستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی ہے اور ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.