تقریبا 28 امریکی شہریوں کو قطر ایئرویز کے طیارے کے ذریعے افغانستان سے بحفاظت نکالا گیا جس میں ساتھ افغانی شہری بھی شامل ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ قطر ایئرویز کی چارٹر فلائٹ سے 28 امریکی شہریوں اور سات رہائشیوں کے ساتھ کل کابل سے روانہ ہوئی۔
انہوں نے کہا ہم قطری حکام کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے ساتھ ان پروازوں کو مربوط کیا۔
نیڈ پرائس نے زور دیا کہ ’’محکمہ خارجہ ان امریکیوں اور افغانوں کی مدد جاری رکھے گا جو افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں‘‘۔
عالمی برادری ان پروازوں میں طالبان کے تعاون کی تعریف کرے گی۔ ہم امریکی شہریوں اور افغانوں کے لیے نقل و حمل کی مکمل آزادی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی شراکت داری جاری رکھیں گے‘‘۔
(یو این آئی)