مظاہرین نے حکام سے جنگل میں لکڑی کاٹنے کے لیے اجازت کے لیے مظاہرہ کیا اور جارجیا جانے والے قومی شاہراہ کو بند کردیا جس کے نتیجے میں ان کی سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔
ایلینا کے مطابق 'ازوان جھڑپ کے بعد 13 افراد کو شہر کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے اور انہیں ڈاکٹروں کی دیکھ ریکھ میں رکھا گیا ہے'۔
گزشتہ ہفتے آرمینائی پولیس کے سربراہ ولیری اوسی پین نے حکام کو ہدایت دی تھی کہ جنگل میں سڑک کے کنارے اور ان کے ارد گرد نگرانی رکھیں اور دیکھیں کہ آیا مقامی آبادی غیر قانونی طور پر لکڑی کی کٹائی کررہے ہیں یا نہیں۔
تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ 'ان کی مظاہرین کے ساتھ جھڑپ قومی شاہراہ کو بند کرنے کے سلسلے میں ہوئی تھی'۔