ETV Bharat / international

امریکہ میں سیاہ فام کے ساتھ دوسرا حادثہ - سیاہ فام دوبارہ تشدد کا شکار

یہ حادثہ امریکی ریاست ورجینیا کے فیئر فیکس کاونٹی میں پیش آیا۔ گن سے فائر کرنے کے بعد سیاہ فام شخص زمین پر گر گیا اور حادثے کا ویڈیو پولیس افسر کے یونیفارم میں لگے ہوئے کیمرے میں قید ہو گیا۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Jun 8, 2020, 6:30 PM IST

امریکہ میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کے موت پر مظاہروں کا سلسلہ ابھی تھما بھی نہیں تھا کہ ایک دوسرا ویڈیو بھی سامنے آ گیا، جس میں ٹائلر ٹمبرلاک نامی امریکی پولیس اہلکار نے ایک سیاہ فام امریکی شہری کو اسٹن گن سے گولی مار دی۔

یہ حادثہ امریکی ریاست ورجینیا کے فیئر فیکس کاونٹی میں پیش آیا۔ گن سے فائر کرنے کے بعد سیاہ فام شخص زمین پر گر گیا اور حادثے کا ویڈیو پولیس افسر کے یونیفارم میں لگے ہوئے کیمرے میں قید ہو گیا۔

ویڈیو

گن لگنے کے بعد زمین پر گرے شخص کے اوپر چڑھ کر ٹمبرلاک نے اس کے گردن کے پیچھے حصے پر دبایا اور دوبارہ گولی ماری۔

فیئر فیکس کاؤنٹی کے پولیس چیف ایڈون سی روزلر جونیئر کے مطابق کسی نے پولیس کو بلایا تھا کہ ایک شخص سڑک پر چل رہا تھا اور یہ آواز دے رہا تھا کہ اسے آکسیجن کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ ٹمبرلاک نے اس شخص پر اپنی اسٹن گن کیوں استعمال کی۔ اس شخص کا اسپتال میں علاج کیا گیا اور اس کے بعد چھٹی دے دی گئی۔

فیئر فیکس کاؤنٹی پولیس انتظامیہ نے بتایا کہ ٹائلر ٹمبرلاک کے خلاف سیاہ فام شخص پر اسٹن گن استعمال کرنے سے متعلق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ 25 مئی کو امریکی ریاست مینی سوٹا کے مینی پولیس شہر میں پولیس کے ذریعہ گلا گھونٹے جانے کے سبب 46 سالہ جارج فلائیڈ کی موت ہو گئی تھی، جس کے سبب اب تک امریکہ سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں احتجاج ہو رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.