امریکہ کے نائب صدر مائک پنس کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو آیا ہے۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس کی اطلاع دی۔
ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ 'نائب صدر نے کورونا کا ٹیسٹ کرایا اور ان کی رپورٹ نیگیٹیو آئی ہے۔ انہوں نے پیر اور منگل دونوں دن ٹیسٹ کرایا اور ان کی رپورٹ نیگیٹیو آئی'۔
ایک سینئر افسر نے بتایا تھا کہ 'پنس دوسرے لوگوں سے دوری بنا کر رکھیں گے لیکن ان کے پروگرام پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔'
واضح رہے کہ 'گزشتہ جمعہ کو ٹرمپ نے پنس کے ترجمان کیٹی ملر کے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع دی تھی۔'