امریکہ میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے اموات کی اصل تعداد موجودہ سرکاری اعدادوشمار سے تقریباً دوگنی ہوسکتی ہے۔
امریکی وبائی روک تھام کے مرکز نے ایک رپورٹ تیار کی ہے، جس میں یہ اندازہ لگایا گیا ہے۔ مرکز نے ملک میں پہلے آٹھ ماہ میں ہونے والی اموات کی بنیاد پر یہ تخمینہ لگایا ہے۔ سینٹر نے اپنی رپورٹ سال 2015-2019 کے اعداد و شمار کو استعمال کرکے سبھی طرح کی وجوہات سے ہونے والی اموات کا اوسط تیار کیا ہے۔
مرکز نے کہا کہ ’’جنوری 2020 کے آغاز سے 3 اکتوبر 2020 کے درمیان ملک میں تقریباً 299،028 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ان میں 198،081 میں سے 66 فیصد اموات کووڈ 19 کی وجہ سے ہوئیں۔ 25 سے 44 سال کی عمر کے افراد کی اموات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 15 اکتوبر تک کورونا وائرس سے باضابطہ طور پر 216،025 افراد کی موت ہوئی تھی لیکن حقیقت میں یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ رہی ہوگی۔