ETV Bharat / international

بھارت میں 100 آکسیجن پلانٹ قائم کرے گا سیوا انٹرنیشنل - آکسیجن پلانٹس کی تعمیر کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم شروع

سیوا انٹرنیشنل بھارت کے اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت کو کم کرنے کے لئے آکسیجن کے 100 پلانٹس لگانے کے لئے فنڈز فراہم کرے گا۔

بھارت میں 100 آکسیجن پلانٹ قائم کرے گا سیوا انٹرنیشنل

author img

By

Published : May 26, 2021, 2:31 PM IST

ہیوسٹن: امریکہ میں واقع سیوا انٹرنیشنل بھارت کے اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت کو کم کرنے کے لئے آکسیجن کے 100 پلانٹس لگانے کے لئے فنڈز فراہم کرے گا۔

سیوا انٹرنیشنل کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ہنی ویل کو جلد ہی 30 پلانٹ لگانے کے لئے 20 ٹن جیولائٹ تیار کرنے کا آرڈر دیا گیا ہے۔ ان کوششوں کے تحت آئندہ آٹھ سے بارہ ہفتوں میں تقریباً 10.8 لاکھ کی لاگت سے 15 آکسیجن پروڈکشن پلانٹ قائم کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

سیوا انٹرنیشنل کے صدر ارون کنکانی نے کہا کہ آکسیجن پلانٹس کی تعمیر کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم سے بھارت کے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں شہری اور دیہی تقسیم کو ختم کرنے کے لئے ملک کے مختلف حصوں میں آکسیجن کی پیداواری صلاحیت کو یکساں طور پر تقسیم کرنے میں مدد ملے گی۔

اس سے بھارت کو وبا کی ممکنہ تیسری لہر کا سامنا کرنے میں مددحاصل ہوگی۔

سیوا انٹرنیشنل کے آکسیجن پروڈکشن پلانٹ کے پروجیکٹ منیجر ، مکند کٹے نے کہا کہ پہلے دیہی اور قبائلی اکثریتی علاقوں میں اسپتالوں میں پلانٹ قائم کئے جانے کا ہدف رکھا گیا ہے اس کے بعد دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں میں چیریٹیبل اسپتالوں میں انہیں لگایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.