ETV Bharat / international

برازیل کے صدرمیں کورونا کی علامات - برازیل کے صدر کو کورونا ہونے کا شک

برازیل کے صدر زائر بولسنارو نے ٹیلی ویژن چینل کے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان میں کورونا وائرس کی علامات موجود ہیں۔

برازیل کے صدرمیں کورونا کی علامات
برازیل کے صدرمیں کورونا کی علامات
author img

By

Published : Jul 9, 2020, 5:29 PM IST

ٹیلی ویژن چینل سی این این برازیل نے بولسنارو کے حوالے سے بتایا ہے کہ 65 سالہ صدر کے جسمانی درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ اور خون میں آکسیجن کی سطح 96 فیصد ہے۔ انہوں نے میٹنگز منسوخ کردی ہیں اوروہ ہائیڈروکسی کلورو کوین لے رہے ہیں۔

برازیل کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے 620 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 65،487 ہوگئی ہے۔ وزارت کے مطابق کورونا کے 20،229 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1623284 ہوگئی ہے ۔ ملک میں اب تک 927292 افراد انفیکشن سے بازیاب ہوچکے ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے 11 مارچ کو کورونا انفیکشن کو وبائی مرض قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 'امریکہ روس کورونا کے علاج پر مل کر کام کر سکتے ہیں'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.