پوپ فرانسس نے ایک اطالوی نشریاتی ادارے کو بتایا ہے کہ وہ امریکہ کی جمہوری روایات کے برعکس امریکی دارالحکومت میں 'ہجومی حملے' سے حیران ہوئے ہیں۔
پوپ نے میڈیسئٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 'یہ ایک حقیقت ہے کہ ہمیشہ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں، جو معاشرے کی بربادی والے کام کرتے ہیں۔وہ لوگ جو برادری کے خلاف، جمہوریت کے خلاف اور ملک کے خلاف راستہ اپناتے ہیں، وہ کوئی اچھی بات نہیں ہے'۔
ہفتے کے روز میڈیسئٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 'خدا کا شکر ہے کہ یہ معاملہ طول نہیں پکڑا، اس کا تدارک کیا جاسکتا ہے'۔
انہوں نے بدھ کے روز کیپیٹل ہل پر ہونے والے فسادات اور تشدد کے بارے میں کہا 'اس عمل کی مذمت کی جانی چاہئے'۔
- مزید پڑھیں: کیپیٹل ہل حملہ، حزب اللہ کے رہنما کا رد عمل
واضح رہےکہ اس دوران ایک پولیس افسر سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔