میکسیکو کورونا وائرس (کووڈ 19) سے ہونے والی سب سے زیادہ اموات کے معاملے میں فرانس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا پانچوان ملک بن گیا ہے۔
یہاں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 7000نئے معاملے درج کئے گئے اور پانچ سو سےزیادہ لوگوں کی موت ہوئی۔
![کورونا اموات میں دنیا کا پانچواں ملک بنا میکسیکو](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/coona_0507newsroom_1593923563_753.jpg)
وزارت صحت نے ہفتے کو یہاں اطلاع دی۔وزارت کے وبائی مرکز کے ڈائریکٹر جوس لوئس الومیا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا،’’ملک میں کورونا کی وجہ سے آج تک 30366 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
میکسیکو میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 6914 نئے معاملے درج کئے گئے اور اس کی وجہ سے 523 مریضوں کی موت ہوگئی۔
واضح رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے اموات میں امریکہ سرفرست ہے جہاں اب تک 1 لاکھ 32 ہزار 318 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ اس کے بعد برازیل میں 64 ہزار 365، برطانیہ میں 44 ہزار 198، اٹلی میں 34 ہزار 854 اموات ہوچکی ہیں۔