ETV Bharat / international

'کورونا ویکسینز پر کسی کی اجارہ داری نہ ہو' - Maduro calls on UN, WHO

مادورو نے اقوام متحدہ اور ڈبلیو ایچ او سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کے خلاف بنائی جانے والی ویکسینز کو عالمی سطح پر 'عوامی شئے' قرار دی جائے تاکہ اس پر کسی کی اجارہ داری نہ ہو اور اس سے سب استفادہ کر سکیں'۔

Maduro calls on UN, WHO to declare COVID-19 vaccines global public goods
'کورونا ویکسینز پر کسی کی اجارہ داری نہ ہو'
author img

By

Published : Dec 4, 2020, 1:01 PM IST

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا کہ 'اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) ویکسینز کو عالمی عوامی شئے کے طور پر متعارف کرنا چاہیے'۔

ویڈیو

مادورو نے جنرل اسمبلی کے 31 ویں خصوصی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا 'صدر! یہ بہت اہم ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ویکسین کو اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت کے ذریعہ عالمی عوامی شئے قرار دی جائے'۔

عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کے مطابق عالمی عوامی شئے یا گلوبل پبلک گڈز (جی پی جی) غیر منقولہ سامان ہیں، تمام ممالک کی اجتماعی جائیداد قرار دی جائے گی، جس سے سبھی کو فائدہ ہوگا۔

مادورو نے کہا کہ 'وبائی مرض کو صرف انسانیت کے مشترکہ ردعمل اور سائنس پر مبنی ردعمل کے ذریعے قابو پایا جاسکتا ہے'۔

واضح رہے کہ امریکہ اور جرمنی کی دو مشترکہ کمپنیوں فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین کو برطانیہ کو منظوری دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

برطانیہ کے حکام نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ حفاظتی ٹیکوں کی مہم اگلے ہفتے کی ابتدا میں شروع ہوگی۔

روس سمیت دیگر ممالک میں بھی ویکسین تیار کی گئی ہیں۔ روسی صدر ولادی میر پوتن نے بدھ کے روز اپنی حکومت کو اگلے ہفتے بڑے پیمانے پر ویکسین مہم شروع کرنے کا حکم دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.