ETV Bharat / international

میکسیکو میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 486 ہوئی

ملک میں 1500 سے زیادہ مریض نازک حالت میں ہیں جن میں 287مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق کورونا وائرس کی اصل تعداد تقریباً 56000 ہوسکتی ہے۔

sdfs
sdf
author img

By

Published : Apr 20, 2020, 6:31 PM IST

میکسیکو میں کووڈ 19 سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 37 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جس سے اس انفیکشن سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 486 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے وبائی سائنس ڈائریکٹر جوس لوئس الومیا نے جمعرات کی دیر رات بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے 486 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 101دیگر افراد کی بھی موت ہوئی ہے جن کی ٹیسٹ رپورٹ اب تک نہیں آئی ہے۔

مسٹر الومیا نے بتایا کہ اسی مدت میں میکسیکو میں کورونا وائرس کے 450نئے معاملے درج کئےگئے ہیں جن سے متاثرین کی کُل تعداد چھ ہزار 297تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں 1500 سے زیادہ مریض نازک حالت میں ہیں جن میں 287مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔بعد میں نائب وزیر صحت ہیوگو لوپیز -گیٹیل نے بتایا کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق کورونا وائرس کی اصل تعداد تقریباً 56000 ہوسکتی ہے۔

مسٹر لوپیز-گیٹیل نے ایک ٹیلی ویژن پریس کانفرنس میں کہا بیماری کے نازک معاملے 100فیصد تک رجسٹرڈ ہیں اور ماہرین کی دلچسپی غیر رجسٹرڈ معاملوں میں ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے 11مارچ کو کوویڈ19کے خطرے کو عالمی وبا قرار دے دیاتھا۔جانز ہاپکنس یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھر میں 21لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 144000لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.