ETV Bharat / international

امریکہ: کووڈ۔19 سے اب تک 1.60 لاکھ افراد ہلاک

author img

By

Published : Aug 7, 2020, 10:55 AM IST

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) سے شدید متاثر ملک امریکہ میں اس وبا سے 1.60 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

image
image

امریکہ میں یہ وبا خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے اور اب تک 48 لاکھ سے زائد افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار 90 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 48 لاکھ سے بڑھ کر 48 لاکھ 81 ہزار 974 ہوگئی ہے۔

امریکہ کے نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا صوبے کورونا وائرس سے سب سے زائد متاثر ہیں۔ صرف نیویارک میں ہی 32 ہزار سے زیادہ افراد کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

نیو جرسی میں اب تک 15 ہزار سے زائد افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں ۔ کیلیفورنیا میں کورونا سے 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ میساچوسٹس ، ایلی نوائے اور پنسلوانیا جیسے صوبوں میں بھی کووڈ 19 کا قہر جاری ہے۔ ان تینوں صوبوں میں کورونا سے سات ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.