میکسیکو میں جان لیوا کورونا وائرس کے اب تک 8200 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کی زد میں آنے سے 30 افراد کی موت ہوچکی ہے۔
میکسیکو کے نائب وزیر صحت لوپیز گیٹل نے پیر کو کہا میکسیکو میں ہفتہ تک 8261 افراد کورونا وائرس سے متاثرین تھے،جو اب بڑھ کر 10139 ہوچکے ہیں، 31170 افراد کی جانچ رپورٹ نگیٹو آئی ہے اور اب تک تقریبا 686 متاثرین کی موت ہو چکی ہے۔
اس سے پہلے ہفتہ کو انہوں نے بتایا تھا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے 7497 معاملے درج کئے گئے تھے جس کے بعد اب متاثرین کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 63 فیصد متاثرین کی صحت ٹھیک ہے جبکہ 37 متاثرین کو اسپتال میں صحت کی خدمات کی ضرورت ہے۔