ETV Bharat / international

Pfizer on Omicron Variant: فائزر کا 100 دنوں کے اندراومیکرون ویریئنٹ کا ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ - vaccine for omicron variant

دوا ساز کمپنی فائزر Pfizer اور بایو این ٹیک نے کہا ہے کہ انہیں اس بات کا یقین نہیں ہے کہ آیا ان کی موجودہ ویکسین کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون Omicron Variant سے بچانے کی صلاحیت رکھتی ہے یا نہیں، لیکن وہ تقریباً 100 دنوں میں اومیکرون Omicron کے خلاف ایک نئی ویکسین تیار کر لیں گی۔

Pfizer claims to developed a vaccine for omicron variant in 100 days
فائزر کا 100 دنوں کے اندراومیکرون ویریئنٹ کا ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ
author img

By

Published : Nov 27, 2021, 8:35 PM IST

دوا ساز کمپنی فائزر اور بایو این ٹیک نے کہا ہے کہ وہ 100 دنوں کے اندر کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون Omicron Variant سے بچاو کے لیے ایک نئی ویکسین تیار کرلیں گے۔

دونوں کمپنیوں نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ انہیں اس بات کا یقین نہیں ہے کہ آیا ان کی ویکسین کورونا وائرس کے ویریئنٹ اومیکرون Omicron سے بچانے کی صلاحیت رکھتی ہے یا نہیں، لیکن وہ تقریباً 100 دنوں میں اس ویریئنٹ کے خلاف ایک نئی ویکسین تیار کر لیں گی۔

اس سے ایک دن قبل عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جنوبی افریقہ میں شناخت شدہ کورونا وائرس کی نئی قسم ’B.1.1529 ‘ تشویشناک ہے اور اس کا نام یونانی حروف تہجی میں اومیکرون سے رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فائزر کی تیار کردہ کووڈ کی نئی گولی 90 فیصد مؤثر

عالمی ادارہ صحت کے بیان کے مطابق فائزر اور بایو این ٹیک نے کہا کہ وہ اگلے دو ہفتوں میں اومیکرون پر مزید ڈیٹا کی توقع رکھتے ہیں اور ایسا دیکھا گیا ہے کہ یہ پہلے سے پائے جانے والے مختلف ویرینٹس سے کافی الگ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دوا ساز کمپنیوں نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ انہوں نے نئی ویکسین تیار کرنے کے لیے کئی مہینے پہلے ہی کام شروع کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ویکسین فی الحال چھ ہفتوں کے اندر خود کو ایڈجسٹ کرنے کے قابل ہے اور وہ 100 دنوں کے اندر ابتدائی بیج تیار کرنے کے قابل ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.