ETV Bharat / international

یوگانڈا میں کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک - یوگانڈا

کشتی میں صلاحیت سے زائد افراد سوار تھے، جس کے سبب متعدد افراد کو جان گنوانی پڑی۔ گذشتہ ماہ بھی اسی جھیل میں کشتی ڈوبنے سے تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Aug 27, 2020, 4:12 PM IST

افریقی ملک یوگانڈا کے جنوب مغرب میں واقع بونیینی جھیل میں ایک کشتی کے ڈوبنے سے اس میں سوار 5 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ ایک مسافر کو بچا لیا گیا۔

پولیس نے یہ اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ ایک کمسن بچے سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ وہ سب ایک ہی خاندان کے افراد تھے۔

پولیس نے بتایا کہ تیز ہوا اور صلاحیت سے زیادہ بوجھ ہونے کی وجہ سے کشتی ڈوب گئی۔ کشتی میں تین افراد کی سواری کی گنجائش تھی ، لیکن اس میں چھ افراد سوار تھے۔

پولیس نے بتایا کہ تھانہ مکو کے اہلکار موقع پرپہنچ چکے ہیں اور ابھی تک لاشوں کو باہر نہیں نکالا جاسکا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ اسی جھیل میں کشتی ڈوبنے سے تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.