تنزانیہ میں منگل کو کرونا وائرس کووڈ۔19کی وبا سے پہلی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
تنزانیہ کے وزیر صحت امی موالیمو نے بتایا کہ 49 سالہ متاثر کی ملوگن ضلع اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔
مسٹر موالیمو نے ایک بیان میں بتایا کہ مریض کو پہلے صحت سے متعلق پریشانیاں تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ منگل تک ملک میں کرونا وائرس کے 19 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے جس میں ایک کی موت ہوئی ہے اور ایک کی حالت میں بہتری آئی ہے۔
وزیر نے مزید بتایا کہ پیر کو پانچ نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔