ETV Bharat / entertainment

Kangana Ranaut on Marriage: افواہوں کی وجہ سے دولہا نہیں مل رہا ہے، کنگنا رناوت

author img

By

Published : May 12, 2022, 4:23 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی آئندہ فلم 'دھاکڑ' کی تشہیر کے لیے آر جے سدھارتھ کنن کے شو میں اپنے ساتھی اداکار ارجن رامپال کے ساتھ پہنچی تھیں۔ اس دوران انہوں نے شادی کے سوال پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی کیوں نہیں ہوپائی اور دولہا کیوں نہیں مل رہا ہے۔ Kangana Ranaut on Marriage

کنگنا رناوت نے بتایا کہ افواہوں کی وجہ سے انہیں دولہا نہیں مل رہا ہے

حیدرآباد: بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت نے اپنی مضبوط اداکاری کی وجہ سے فلمی دنیا میں ایک الگ مقام حاصل کرلیا ہے۔ 'دھاکڑ گرل' بہت سے موضوع پر کھل کر اپنی رائے کا معصومانہ انداز میں اظہار کرتی ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ شادی کرکے گھر بسانا چاہتی ہیں۔ لیکن انہیں کوئی پرفیکٹ میچ نہیں مل رہا ہے۔ اداکارہ کنگنا رناوت، جو فلم ’دھاکڑ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ان کی شادی نہ کرنے کے پیچھے کئی افواہیں پھیلی ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لڑاکو ہونے کی افواہ کی وجہ سے ان کی شادی نہیں ہو پا رہی ہے۔ Why Kangana Ranaut Not Getting Married

واضح رہے کہ کنگنا، ارجن رامپال کے ساتھ آر جے سدھارتھ کنن کے شو میں فلم کی تشہیر کے لیے پہنچی تھیں۔ اس دوران آر جے نے ان سے شادی کے بارے میں پوچھا کہ کیا آپ اس لیے شادی نہیں کر رہی کیونکہ لوگ مانتے ہیں کہ آپ سخت ہیں؟ اس پر کنگنا نے ہنستے ہوئے کہا کہ تمام افواہوں کی وجہ سے لوگوں نے ایک رائے قائم کرلی ہے کہ میں لڑتی ہوں۔ میں بتادوں کہ اصل زندگی میں میں ' دھاکڑ' نہیں ہوں۔میرے بارے میں افواہیں ہیں کہ میں لڑکوں کو پیٹ دیتی ہوں۔

مزید پڑھیں: دھاکڑ کے پہلے نغمہ کے ریلیز کے موقع پر کنگنا رناوت نے 4 لاکھ کی ساڑھی زیب تن کی، دیکھیں تصویر

پٹائی کی بات پر انہوں نے کہا کہ 'میں بھلے حقیقی زندگی میں کسے ماروں گی؟ ہاں آپ جیسے لوگ جو یہ افواہیں پھیلا رہے ہیں اس کی وجہ سے لوگ مجھے جھگڑالو سمجھ رہے ہیں اور میری شادی نہیں ہو پا رہی ہے۔ بات چیت کے دوران موجود ارجن رامپال نے کہا کہ 'کنگنا کے بارے میں ایسی تصویر مت بنائیں'۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ فلم 'دھاکڑ' کے ساتھی اداکار ارجن رامپال نے کنگنا کی خوبیوں کی فہرست بنائی ہے اور وہ ان کے لیے دولہا کی تلاش بھی کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.