ETV Bharat / entertainment

Shah Rukh Khan in Karan Johar Birthday: کرن جوہر کی سالگرہ تقریب سے کنگ خان کا ڈانس ویڈیو وائرل

author img

By

Published : May 27, 2022, 11:41 AM IST

سپراسٹار شاہ رخ خان نے کرن جوہر کی سالگرہ تقریب میں میڈیا کی آنکھوں سے بچتے ہوئے خفیہ طور پر شرکت کی۔ اب اس پارٹی سے کنگ خان کا ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے۔ جانئیے شاہ رخ نے پارٹی میں خفیہ انٹری کیوں لی تھی؟ Shah Rukh Khan in Karan Johar Birthday

کرن جوہر کی سالگرہ تقریب سے کنگ خان کا ڈانس ویڈیو وائرل

حیدرآباد: فلمساز کرن جوہر نے اپنی 50 ویں سالگرہ بہت دھوم دھام سے منائی۔ اس خاص موقع پر کرن جوہر نے اپنے خاص دوستوں اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کو زبردست پارٹی دی۔ اس کے علاوہ کرن نے اپنی پارٹی میں مہمانوں کو ریڈ کارپیٹ پر بھی واک کروایا۔ وہیں خبر تھی کہ اس پارٹی میں ایک شخص کی کمی بھی نظر آئی لیکن بعد میں انہوں نے میڈیا کی نظروں سے بچتے بچاتے اس پارٹی میں خفیہ طور پر شرکت کر ہی لی۔ دراصل ہم بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی بات کر رہے ہیں۔ Shah Rukh Khan in Karan Johar Birthday

واضح رہے کہ کرن جوہر کی سالگرہ کی تقریب میں بالی ووڈ کے سپراسٹار نے بھی شرکت کی تھی لیکن شاہ رخ خان کے بارے میں جانکاری نہیں مل پائی۔ شاہ خان نے اس پارٹی میں خفیہ طور پر انٹری لی اور سالگرہ پارٹی میں زبردست ڈانس بھی کیا۔

ڈانس فلور پر ڈانس کر رہے شاہ رخ خان کا ویڈیو اب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ شاہ رخ سیاہ لباس میں اس پارٹی میں پہنچے۔ اس وائرل ویڈیو میں شاہ رخ اپنی ہی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کے سپر ہٹ گانے 'کوئی مل گیا' پر زبردست ڈانس کر رہے ہیں۔ کرن جوہر کی پارٹی میں خفیہ انٹری کی وجہ فوٹوگرافر اور میڈیا سے بچنا تھا۔ لیکن شاہ رخ کے مداحوں کو ان کی جھلک دیکھنے کو مل گئی۔واضح رہے کہ کرن جوہر اور شاہ رخ خان طویل وقت سے ایک دوسرے کے قریبی دوست رہ چکے ہیں اور دونوں خاندانوں کا رشتہ بہت گہرا ہے۔

شاہ رخ خان کے کام کی بات کریں تو سال 2018 میں فلم زیرو کے بعد اب شاہ رخ خان 5 سال بعد فلم پٹھان سے اسکرین پر واپسی کرنے جارہے ہیں۔ یہ فلم 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ شاہ رخ خان مشہور فلم ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی کے ساتھ فلم ڈنکی میں بھی کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرن جوہر کی سالگرہ تقریب میں گلیمرس انداز میں پہنچیں انوشکا شرما

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.