ETV Bharat / jammu-and-kashmir

امیت شاہ نے پونچھ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرکے کانگریس، این سی اور پی ڈی پی کو بنایا تنقید کا نشانہ - Amit Shah in Poonch - AMIT SHAH IN POONCH

امت شاہ نے آج جموں و کشمیر کے پونچھ میں زور و شور سے انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ انہوں نے مینڈھر حلقے سے بی جے پی امیدوار مرتضیٰ علی کے حق میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس، پی ڈی پی اور این سی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

امیت شاہ نے پونچھ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرکے کانگریس، این سی اور پی ڈی پی کو بنایا تنقید کا نشانہ
امیت شاہ نے پونچھ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرکے کانگریس، این سی اور پی ڈی پی کو بنایا تنقید کا نشانہ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2024, 2:33 PM IST

مینڈھر : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے تحت جاری انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ انہوں نے پونچھ کے مینڈھر حلقے میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ مینڈھر میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہاکہ ’یہ الیکشن جموں و کشمیر میں تین خاندانوں کی حکمرانی کو ختم کرنے جا رہا ہے۔ عبداللہ خاندان، مفتی خاندان اور نہرو گاندھی خاندان‘۔ ان تینوں خاندانوں نے یہاں جمہوریت کو ختم کردیا تھا۔ اگر مودی حکومت۔ 2014 میں نہ آتی تو پنچایت، بلاک اور ضلعی انتخابات نہ ہوتے۔

امت شاہ نے مزید کہاکہ ’1947 کے بعد سے، پاکستان کے خلاف لڑی گئی ہر جنگ میں، اس سرزمین جموں و کشمیر کے فوجیوں نے بھارت کا دفاع کیا ہے۔ جب 1990 کی دہائی میں عسکریت پسند داخل ہوئے تو میرے پہاڑی، گجر اور بکروال بھائی ہی تھے جنہوں نے سرحدوں پر گولیوں کا بہادری سے سامنا کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی کتاب کی رسم اجرا انجام دیتے ہوئے امت شاہ نے کانگریس، پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس پر سخت نکتہ چینی کی۔

یہ بھی پڑھیں: 'بی جے پی کو شیخ خاندان کا شکرگذار ہونا چاہئے‘، پی ایم مودی کے ریمارکس پر محبوبہ مفتی کا جوابی وار - Mehooba reply to Modi comments

انہوں نے سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار مرتضیٰ خان کی حمایت کے لیے جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے مینڈھر علاقے میں ایک میگا ریلی سے خطاب کیا اور عوام سے انہیں ووٹ دینے کا مطالبہ کیا۔ پونچھ ضلع کے مینڈھر اسمبلی حلقہ میں 25 ستمبر کو اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت ووٹنگ ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.