ETV Bharat / entertainment

Jr NTR on Winning Oscar: ناٹو ناٹو کو آسکر ملتے دیکھنا میری زندگی کا بہترین لمحہ تھا، جونیئر این ٹی آر - جونیئر این ٹی آر بھارت لوٹے

فلم آر آر آر کے اداکار اور کوریوگرافر نے 'ناٹو ناٹو' کے لیے آسکر ایوارڈ جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اداکار نے کہا کہ موسیقار ایم ایم کیروانی اور گیت نگار چندر بوس کو آسکر قبول کرتے ہوئے دیکھنا ان کی زندگی کا 'بہترین لمحہ' تھا۔

ناٹو ناٹو کو آسکر ملتے دیکھنا میری زندگی کا بہترین لمحہ تھا، جونیئر این ٹی آر
ناٹو ناٹو کو آسکر ملتے دیکھنا میری زندگی کا بہترین لمحہ تھا، جونیئر این ٹی آر
author img

By

Published : Mar 15, 2023, 9:50 AM IST

حیدرآباد: اداکار جونیئر این ٹی آر اپنی فلم آر آر آر کے گانے 'ناٹو ناٹو' کے لیے اکیڈمی ایوارڈ جیتنے کے بعد بھارت واپس آگئے ہیں۔ اداکار نے بھارت آنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'میوزک کمپوزر ایم ایم کیروانی اور گیتنگار چندر بوس کا آسکر قبول کرنا ان کی زندگی کا اب تک کا "بہترین لمحہ" تھا۔ کیلیفورنیا میں 95 ویں آسکر تقریب میں شرکت کرنے کے بعد جونیئر این ٹی آر منگل کی رات حیدرآباد کے راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچے جہاں مداحوں کی جانب سے ان کا پرجوش استقبال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شائقین اور فلم انڈسٹری کی محبت کے بغیر یہ جیت ممکن نہیں تھی۔ جونیئر این ٹی آر نے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ایم ایم کیروانی اور چندربوس کو آسکر کو قبول کرتے ہوئے دیکھنا بہترین لمحہ تھا۔ مجھے 'آر آر آر' پر بہت فخر محسوس ہوتا ہے۔ میں میری فلم پر محبت کی بارش کرنے کے لیے ہر ہندوستانی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ہم نے یہ ایوارڈ عالمی سطح پر صرف شائقین اور فلمی صنعت سے ملنے والی محبت کی وجہ سے جیتا ہے'۔ کوریوگرافر پریم رکشتھ، جو اداکار کے ساتھ تھے، نے کہا کہ یہ بہترین احساس تھا اور یہ ان کے لیے ایک بڑا سفر تھا۔ ڈانس ماسٹر نے کہا کہ 'آسکر کے بعد سب سے اچھا احساس وہ تھا جب ایم ایم کیروانی اور چندربوس نے مجھے گلے لگایا۔ میں بہت خوش قسمت ہوں'۔

واضح رہے کہ ناٹو ناٹو نے بہترین آریجنل گانے' کے لیے آسکر جیتا تھا اور 'دی ایلیفینٹ وِسپررز' نے 'بہترین دستاویزی مختصر فلم' کے زمرے میں آسکر ایوارڈ جیتا تھا، یہ دونوں ہی فلمیں آسکر جیتنے والی پہلی ایسی فلمیں ہیں جسے بھارتی پروڈکشن کے تحت بنایا گیا ہے۔ اس جیت نے عالمی ایوارڈز میں بھارت کی مایوس کن کارگردگی کی شکایت ختم کردی ہے۔ 'ناٹو ناٹو' پہلا تیلگو گانا تھا جسے آسکر میں 'آریجنل گانے' کے زمرے میں نامزد کیا گیا تھا۔ اس نے ریحانہ اور لیڈی گاگا جیسے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ ایوارڈ جیتا۔ گلوکار راہل سپلی گنج، کال بھیرو، ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی اور مرکزی اداکار جونیئر این ٹی آر اور رام چرن بھی اس بڑے پروگرام میں موجود رہے تھے۔

مزید پڑھیں:PM Modi Congratulates RRR Team: وزیراعظم مودی نے آر آر آر کے آسکر ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.