ممبئی (مہاراشٹر): اداکار سمانتھا روتھ پربھو نے منگل کے روز ان خبروں کی تائید کی ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ 'اداکارہ نے اپنے سابق شوہر اور اداکار ناگا چیتنیا کے حوالے سے 'جعلی کہانیاں' بتائی ہیں۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے سمانتھا اور چیتنیا نے گزشتہ سال علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔Samantha Reaction on Rumours
ایک آن لائن انٹرٹینمنٹ پورٹل کے ذریعہ جاری کردہ ایک مضمون، جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ فیملی مین کی اداکارہ نے چیتنیا کے بارے میں غلط کہانیاں بتائی ہیں، کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا ہے کہ ' لوگوں کو بڑے ہونے کی ضرورت ہے۔
ٹوئٹر پر اداکارہ نے سخت لہجے میں تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ' لڑکیوں کے بارے میں افواہ ہو تو اسے صحیح بتایا جاتا ہے۔ لڑکے کے بارے میں افواہ ہو تو یہ کہا جاتا ہے کہ یہ افواہ لڑکی نے پھیلائی ہوگی۔ بڑے ہوجاؤ۔۔۔اس معاملے میں شامل لوگ واضح طور پر ان سب سے آگے بڑھ گئے ہیں۔۔۔تم لوگوں کو بھی آگے بڑھنا چاہیے اور اپنے کام اور فیملی پر توجہ دینا چاہیے۔۔'۔ واضح رہے کہ 35 سالہ اداکارہ نے جب سے عوامی پلیٹفارم پر طلاق کا اعلان کیا ہے تب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے'۔
گزشتہ سال اداکار نے اپنے خلاف میڈیا میں پھیلائی جانے والی 'جھوٹی افواہوں اور کہانیوں' کا جواب دیتے ہوئے ایک بیان دیا تھا اور کہا تھا کہ طلاق 'انتہائی تکلیف دہ عمل' ہے لیکن 'ذاتی طور پر کیے جانے والے حملے' اس کو مزید مشکل بنادیتے ہیں۔
اداکارہ نے ان حملوں کا جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ' وہ کہتے ہیں کہ میرے کسی اور کے ساتھ تعلقات تھے، میں کبھی بچے نہیں چاہتی تھی، میں ایک موقع پرست انسان ہوں اور اب جب کہ میرا اسقاط حمل ہوا ہے۔ طلاق خود میں ایک انتہائی تکلیف دہ عمل ہے۔ مجھے ٹھیک ہونے کا وقت دیں۔ ذاتی طور پر مجھ پر حملہ تکلیف دہ ہے۔ لیکن میں آپ سے وعدہ کرتی ہوں کہ میں کبھی انہیں یہ کہنے کی اجازت نہیں دوں گی کہ وہ مجھے توڑنا چاہتے ہیں'۔
واضح رہے کہ سمانتھا پین انڈیا پروجیکٹ یشودھا، گنا شیکھر کی ہدایت کاری میں بننے والے شکونتلم اور پرائم ویڈیو کے سیٹاڈل کے ہندوستانی ورژن میں کام کریں گی۔ اس کے علاوہ وہ جلد ہی ہالی ووڈ میں بھی کام کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔
مزید پڑھیں: کیا سمانتھا سے طلاق کے بعد ناگا چیتنیا اس اداکار کے ساتھ رشتہ میں ہیں؟