بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے ایک انٹرویو میں کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور کی ذہنی صحت ٹھیک نہ ہونے کا انکشاف کرکے سب کو حیرت زدہ کردیا تھا۔ رنبیر نے بتایا تھا کہ ان کے چچا رندھیر ڈیمینشیا کے ابتدائی اسٹیج پر ہیں۔ رنبیر کپور کے اس انکشاف نے کپور خاندان اور ان کے مداحوں میں ہلچل پیدا کردی ہے۔ اب رنبیر کپور کے اس بیان کے بعد رندھیر کپور نے اس کا جواب دیا ہے۔ Ranbir Kapoor's Early Dementia Statement
رندھیر کپور اپنے بھتیجے رنبیر کپور کے اس انکشاف پر ہنس پڑے اور کہا کہ وہ کچھ بھی بولتا ہے۔ ایسا کچھ نہیں ہوا ہے اور میں بالکل ٹھیک ہوں۔ مجھے پچھلے سال اپریل میں کورونا ہوا تھا۔ جب رندھیر سے پوچھا گیا کہ رنبیر نے ایسا کیوں کہا؟ اس پر رندھیر نے کہا کہ انہیں حق ہے کہ وہ جو چاہیں کہیں۔ Randhir Kapoor on Ranbir's Dementia Statement
آپ کو بتا دیں، رنبیر کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں رندھیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلم 'شرما جی نمکین' دیکھنے کے بعد رندھیر نے رشی کپور سے بات کرنے کو کہا تھا۔ جس پر رندھیر کپور نے واضح طور پر کہا کہ میں نے ایسا کچھ نہیں کہا ہے، میں ابھی گوا فیسٹیول سے واپس آیا ہوں۔
حال ہی میں رنبیر کپور کے والد رشی کپور کی آخری فلم 'شرماجی نمکین' ریلیز ہوئی ہے، جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ کپور خاندان نے بھی یہ فلم ایک ساتھ دیکھی ہے۔
مزید پڑھیں: Kriti Sanon’s sister Nupur Debut Film: کریتی سینن کی بہن نپور نے اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل کی
رنبیر کپور کے کام کی بات کریں تو وہ اس سال فلم 'برہمسترا' میں نظر آئیں گے۔ فلم میں وہ عالیہ بھٹ کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے ۔ فلم رواں سال 9 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ حال ہی میں فلم کی شوٹنگ ختم ہوئی ہے۔ اس فلم کو بننے میں پانچ سال لگے ہیں۔ یہ رنبیر اور عالیہ کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے۔