ETV Bharat / entertainment

Complaint Filed Against Ranveer Singh:رنویر سنگھ کو برہنہ فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا - برہنہ فوٹ شوٹ کے لیے رنویر پر شکایت

رنویر سنگھ کے برہنہ فوٹو شوٹ نے ظاہر طور پر ان کے لیے نئے مشکلات کھڑی کردی ہیں۔ ایک این جی او نے رنویر کے خلاف جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور خواتین کی توہین کرنے کی شکایت درج کرائی ہے۔Complaint Filed Against Ranveer Singh

رنویر سنگھ کو برہنہ فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا

author img

By

Published : Jul 26, 2022, 6:34 AM IST

حیدرآباد(تلنگانہ): بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے برہنہ فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ جہاں اداکار کی حالیہ تصاویر پر لوگوں کے ملے جلے ردعمل مل رہے ہیں، وہیں ایک این جی او نے اداکار کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔ شیام منگارم فاؤنڈیشن نامی ایک این جی او نے اس فوٹوشوٹ کو ہندوستانی ثقافت اور اقدار کو خطرہ بتاتے ہوئے ممبئی کے چیمبر پولیس اسٹیشن میں رنویر سنگھ کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔Complaint Filed Against Ranveer Singh

واضح رہے کہ ہفتے کے روز رنویر سنگھ اس وقت انٹرنیٹ پر وائرل ہونے لگے جب وہ ایک میگزین فوٹوشوٹ کے لیے برہنہ ہوگئے۔ ان تصاویر میں رنویر ایک قالین پر پوز دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس فوٹوشوٹ کی تصاویر رنویر سنگھ کے ذریعہ انسٹاگرام پر شیئر کرنے سے پہلے ہی وائرل ہوگئیں۔ اب انہی تصویروں نے انہیں مشکل میں ڈال دیا ہے۔۔

این جی او کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت میں لکھا گیا ہے کہ ' ہم گزشتہ 6 برسوں سے بیواؤں کے بہتر مستقبل کے لیے کام کر رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ہم نے رنویر سنگھ کی کئی برہنہ تصویریں وائرل ہوتی ہوئی دیکھی۔ ان تصاویر کو دیکھ کر کوئی بھی عورت اور مردہ شرمندہ ہوگا'۔

این جی او نے اپنی شکایت میں مزید لکھا ہے کہ وہ بولنے اور اظہار رائے کی آزادی کا احترام کرتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی بھی شخص معاشرے میں ایسے گھومتا پھرے۔ این جی او نے رنویر کے خلاف آئی ٹی کے 67 اے کے ساتھ ساتھ تعزیرات ہند کی دفعہ 292،293، 354 اور509 کے تحت جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور خواتین کی توہین کرنے کی شکایت درج کرائی ہے۔

رنویر سنگھ کو برہنہ فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا
رنویر سنگھ کو برہنہ فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا

اپنے حالیہ فوٹوشوٹ سے رنویر سنگھ ایک بار سرخیوں کی رونق بنے رہے۔ واضح رہے کہ رنویر اگلی بار روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم سرکس میں جیکولین فرنانڈیز اور پوجا ہیگڑے کے ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ فلم رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔

مزید پڑھیں: Ranveer Singh Nude Photoshoot: رنویر سنگھ کا برہنہ فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا پر اترنگی ردعمل

رنویر کے پاس کرن جوہر کی راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی بھی ہے جس میں عالیہ بھٹ، دھرمیندر، شبانہ اعظمی اور جیا بچن ہیں۔ یہ فلم 11 فروری 2023 کو بڑے پردے پر آنے والی تھی لیکن اب خیال کیا جا رہا ہے کہ عالیہ کے حمل کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.