ETV Bharat / entertainment

James Cameron praises RRR: فلمساز جیمز کیمرون نے آر آر آر کی تعریف کی، عالیہ بھٹ نے کہا 'کتنی خوبصورت صبح ہے' - جیمز کیمرون نے آر آر آر کی تعریف کی

ہالی ووڈ فلمساز جیمز کیمرون نے آر آر آر کی پذیرائی کی ہے، جس پر عالیہ بھٹ نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ کریٹکس چوائس ایوارڈز میں شرکت کرنے والے ایک صحافی نے دعویٰ کیا کہ جیمز کیمرون نے فلم کی تعریف کی ہے۔

فلمساز جیمز کیمرون نے آر آر آر کی تعریف کی، عالیہ بھٹ نے کہا 'کتنی خوبصورت صبح ہے'

author img

By

Published : Jan 16, 2023, 10:41 AM IST

اداکارہ عالیہ بھٹ کے لیے گزشتہ سال کامیاب رہا۔ اداکارہ کی ریلیز ہونے والی چاروں فلموں کو ناقدین اور شائقین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔ اب ان کی فلم 'آر آر آر' کو مشہور فلمساز جیمز کیمرون کی جانب سے بھی پسند کیا گیا ہے، جس پر اداکارہ نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ فلم آر آر آر کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل کی جانب سے کیے گئے ایک ٹویٹ کو عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا ہے، جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ اوتار کے ہدایتکار جیمز کیمرون نے فلم کی تعریف کی ہے۔ آر آر آر نے حال ہی میں بہترین غیر ملکی زبان کی فلم اور فلم کے نغمہ ناٹو ناٹو نے بہترین گانے کے لیے 'کریٹکس چوائس ایوارڈ' جیتا ہے۔

اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے عالیہ نے پیر کی صبح لکھا کہ 'اف کتنی خوبصورت صبح ہے'۔ دراصل ایک امریکی صحافی این تھامسن نے آر آر آر کے حوالے سے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ' آر آر آر نے سی سی اے میں بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کا ایوارڈ جیتا۔ ہر تھوڑی بیداری بھی فلم کو دیکھنے کے لیے زیادہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں مدد کرتی ہے۔ میں نے ایس ایس راجامولی سے اپنا تعراف کرایا اور میرے ساتھ ٹیبل پر بیٹھے جم کیمرون نے بھی فلم کی تعریف کی'۔ امریکی صحافی این تھامسن کے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے آر آر آر کے ٹویٹر ہینڈل نے 'جیمز کیمرون نے آر آر آر کی تعریف کی۔ لو یو یو سر جیم کیمرون'

فلمساز جیمز کیمرون نے آر آر آر کی تعریف کی، عالیہ بھٹ نے کہا 'کتنی خوبصورت صبح ہے'
فلمساز جیمز کیمرون نے آر آر آر کی تعریف کی، عالیہ بھٹ نے کہا 'کتنی خوبصورت صبح ہے'

وہیں کریٹکس چوائس ایوارڈ کے ٹویٹر ہینڈل نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'آر آر آر کی کاسٹ اور عملے کو مبارک ہو- بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کے لیے کریٹکس چوائس کا ایوارڈ جیتا'۔ ایس ایس راجامولی کی آر آر آر نے دو کریٹکس چوائس ایوارڈز جیتے ہیں۔گزشتہ ہفتے فلم کے نغمہ ناٹو ناٹو کے لیے بہترین اوریجنل گانے کا گولڈن گلوب ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد یہ فلم کی دوسری بڑی جیت ہے۔ فلم کو کریٹکس چوائس ایوارڈز کے لیے پانچ نامزدگیاں ملی تھیں جن میں بہترین فلم ، بہترین ہدایت کار، بہترین غیر ملکی زبان کی فلم، بہترین گانا اور بہترین ویژول ایفیکٹس شامل ہیں۔

یہ فلم پہلے ہی بافٹا فلم ایوارڈز کی لانگ لسٹ میں ' فلم ناٹ ان انگریزی لینگویج ' کے زمرے اور بہترین موسیقی (آریجنل سانگ ) آسکر کی شارٹ لسٹ میں جگہ بنا چکی ہے۔ یہ فلم سال 2022 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندوستانی فلم ہے۔ آر آر آر میں رام چرن، جونیئر این ٹی آر، اجے دیوگن اور عالیہ بھٹ اہم کرداروں میں ہیں۔ فلم میں عالیہ، رام چرن کے بچپن کی دوست اور اہلیہ کے کردار میں نظر آئی ہیں۔ آر آر آر ایک افسانوی کہانی ہے جو دو تیلگو مجاہدین آزادی الوری سیتاراما راجو اور کومارم بھیم کی زندگیوں پر مبنی ہے۔

مزید پڑھیں:Critics Choice Awards 2023: آر آر آر نے گولڈن گلوب کے بعد کریٹکس چوائس ایوارڈ اپنے نام کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.