ETV Bharat / city

جونپور میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے پارٹی دفتر کا افتتاح - Inauguration of all india Majlis-e-Ittehad-e-Muslimeen party office in Jaunpur

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر شوکت علی ماہلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'پنچایتی انتخابات کے تعلق سے ہماری پارٹی کمربستہ ہے اور جلد ہے ایک میٹنگ کرکے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔'

Inauguration of Majlis-e-Ittehad-e-Muslimeen party office in Jaunpur
جونپور میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی دفتر کا افتتاح
author img

By

Published : Feb 7, 2021, 8:52 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور کے شاہ گنج اسمبلی حلقہ کے موضع ڈھنڈوارا میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کے دفتر کا افتتاح پارٹی کے ریاستی صدر شوکت علی ماہلی نے کیا۔

جونپور میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی دفتر کا افتتاح

ضلع پنچایتی انتخابات کے پیشِ نظر تمام پارٹیاں علاقے کا دورہ کر رہی ہیں اور ساتھ ہی تمام ممکنہ امیدوار بھی انتخاب میں قسمت آزمائی کے لئے اپنے حلقہ میں کافی محنت کر رہے ہیں۔ اسی تعلق سے شاہ گنج اسمبلی حلقہ کے موضع ڈھنڈوارا میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کے دفتر کا افتتاح بطورِ مہمان خصوصی ریاستی صدر شوکت علی ماہلی نے کیا۔

اس موقع پر ضلع کارکنان کی جانب سے شوکت علی ماہلی کا والہانہ استقبال کیا گیا تو وہیں مشہور شاعر اسعد ماہلی نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسد الدین اویسی کی تعریف میں اشعار سامعین کی نظر کیا۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر شوکت علی ماہلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ' ضلع پنچایت انتخابات کے تعلق سے ہماری پارٹی کمر بستہ ہے اور جلد ہے ایک میٹنگ کرکے امیدواروں کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: جونپور: مدر ٹریسا فاؤنڈیشن کی جانب سے پروگرام کا انعقاد

جب سوال کیا گیا کہ 'بھاگے داری سنکلپ مورچہ' میں شامل کے علاوہ بھی دیگر پارٹیاں ہیں ان سے آپ کا اتحاد کیوں نہیں کرتے؟ اس بابت انہوں نے جواب دیا کہ راشٹریہ علماء کونسل اپنی عوامی مقبولیت کھو چکی ہے اور اپنے مقصد سے گمراہ ہو گئی ہے پھر بھی ہمارے پاس کوئی اتحاد کے لئے آتا ہے تو اس کے لئے دروازے کھلے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.