ETV Bharat / city

'رمضان المبارک میں بھی کووڈ 19 کی گائیڈ لائن پر عمل کریں'

author img

By

Published : Apr 13, 2021, 9:42 PM IST

رمضان المبارک کی آمد ہو چکی ہے، بنارس کے لوگ تراویح و دیگر نمازوں کے تعلق سے کورونا گائیڈ لائن کے متعلق کشمکش کے شکار تھے جس کے پیش نظر بنارس کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو میں واضح طور پر کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی بات کہی ساتھ ہی لوگوں سے یہ اپیل کی کہ وہ اس پر سختی سے عمل کریں۔

'رمضان المبارک میں بھی کووڈ-19 کی گائیڈ لائن پرعمل کریں'

بنارس کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے رمضان کے متعلق کووڈ-19 کی گائیڈ لائن کے تعلق سے بتایا کہ 'جو گائیڈ لائن وزیر اعلی نے جاری کی ہے۔ بنارس میں بھی وہی نافذ رہے گی، کسی بھی مذہبی پروگرام میں 50 سے زائد افراد جمع نہیں ہوں گے، تراویح یا دیگر نمازوں میں پچاس سے زائد افراد کا مسجد میں جمع ہونا بالکل ممنوع ہوگا۔

اس موقع پر انہوں نے بنارس کے سبھی لوگوں کو نوراتری، رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'سبھی لوگوں سے میری اپیل ہے کہ کووڈ-19 کی گائیڈ لائن پر عمل کریں، سبھی کام رات 9 بجے سے قبل ہی کر لیں کیوں کہ رات 9 بجے تا صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'رمضان المبارک کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو اس تعلق سے میونسپل کارپوریشن و محکمہ آب و بجلی کو خاص ہدایت دی گئی ہے تاکہ صاف صفائی کا اہتمام ہو اور بجلی پانی کی پریشانی نہ آئے۔'

انہوں نے کہا کہ 'بنارس میونسپل کارپوریشن اور محکمہ بجلی نے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی ہو تو ہیلپ لائن نمبر پر کال کر کے پریشانیوں کو دور کیا جاسکے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے موقع پر لوگ گھروں میں رہیں، دعائیں کریں اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ خود بھی محفوظ رہیں اور دوسرے کو بھی کورونا سے محفوظ رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک بابرکت مہینہ ہے لوگ دعائیں کریں عبادت کریں تاکہ لوگوں کو کورونا سے نجات ملے۔ رمضان میں کسی بھی قسم کی کوئی بھی پریشانی نہیں آئے گی رمضان کے متعلق پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.